”زبان محض الفاظ کا تبادلہ نہیں ہوتی بلکہ ایک پوری تہذیب کی منتقلی ہے۔ رائے کے جملوں میں جو مزاح طنز اور داخلی تضاد ہے، اسے اردو میں منتقل کرنا کبھی کبھی کٹھن مرحلہ بن جاتا۔ مثال کے طور پر جب وہ اپنی ماں کی سخت مزاجی کو طنز آمیز لہجے میں بیان کرتی ہیں تو اردو میں اس کا ترجمہ محض شکایت بہنے کا خطرہ رکھتا تھا۔ مجھے بار بار یہ دیکھنا پڑا کہ کہاں پر لفظوں کو سیدھا رکھوں اور کہاں پر ان میں چھپی ہوئی معنوی لہر کو کھول دوں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں مترجم خود بھی مصنف کے ساتھ شریک تخلیق بن جاتا ہے۔
Mother Mary Comes to Me ایک طرح سے ارون دھتی رائے کی اپنی ماں کے ساتھ صلح کی داستان بھی ہے۔ ایک ایسی صلح جو دیر سے آتی ہے، زخموں اور تلخیوں کے بعد آتی ہے لیکن آخر کار آتی ضرور ہے۔ اور یہی وہ لمحہ ہے جہاں کتاب ایک بیٹی کی نہیں بلکہ ایک پوری نسل کی خود نوشت بن جاتی ہے۔ اردو میں اس کتاب کا مطالعہ کرنے والا قاری نہ صرف ارون دھتی رائے اور ان کی ماں کی کشمکش کو سمجھے گا بلکہ اپنے ارد گرد کے رشتوں، اپنے سماجی تناظر اور اپنی ثقافتی یادداشت کو بھی نئے سرے سے دیکھے گا۔
Magazine
Azad Aurat , Azaad Urran | Mother Mary Comes To Me آ زاد عورت ، آزاد اُڑان : ارون دھتی رائے کی خود نوشت
Original price was: ₨ 1,500.₨ 900Current price is: ₨ 900.
You may also like…
-
Autobiography
Main Nay Dhaka Doobtay Daikha
Original price was: ₨ 600.₨ 400Current price is: ₨ 400. Add to cart -
Our Books
Main Nay Bhi Dhaka Doobtay Daykha
Original price was: ₨ 800.₨ 500Current price is: ₨ 500. Add to cart









Reviews
There are no reviews yet.